Type to search

خبریں سیاست

میں ملک کا واحد سیاستدان ہوں جو فوج کی نرسری میں نہیں پلا: وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے بول نیوز پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک کے واحد سیاستدان ہیں جو فوج کی نرسری میں پل بڑھ کر سامنے نہیں آئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بول نیوز پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک کے واحد سیاستدان ہیں جو فوج کی نرسری میں پل بڑھ کر سامنے نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو گو کہ ایوب کی کابینہ کے واحد سویلین وزیر تھے لیکن وہ بھی ایوب کی چھتر چھایہ تلے پلے۔ نواز شریف اور دیگر سیاستدانوں کو تو لایا ہی فوج کی گود میں گیا اور اسی نے انہیں پالا پوسا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انکے بچے چونکہ پاکستان میں ہیں ہی نہیں تو وہ سیاست میں نہیں آسکتے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکمرانوں کا احتساب نہیں ہوتا ترقی کا راستہ نہیں کھل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ واحد لیڈر ہیں جو 22 سال کی جد و جہد کے بعد عوام کے دلوں میں جگہ بنا کر اقتدار تک پہنچا۔ انہوں نے 2013 کے عام انتخابات کو دھاندلی زدہ انتخابات قرار دیا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *