Type to search

انسانی حقوق انصاف خبریں

ڈرامہ نہیں چلے گا، لاپتہ افراد کو واپس لایا جائے: سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے 5 سال سے لاپتہ شہری کی عدم بازیابی پر پولیس حکام پر برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ ڈرامہ نہیں چلے گا، لاپتہ افراد واپس لاؤ، کیس کے تفتیشی افسر کے وارنٹ جاری کردیئے گئے۔

سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس نعمت اللہ نے لاپتہ شہری یونس ، عبدالرحمان کی عدم بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت کی، جس میں عدالت نے پولیس حکام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔

جسٹس نعمت اللہ  نے ریمارکس میں کہا کہ لاپتہ افراد کو واپس لایا جائے ورنہ سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ کو جیل بھیج دیں گے، غلطی برتنے پر عدالت سیکریٹریز کو جیل بھیج کر مثال قائم کرے گی ۔

عدالت نے لاپتہ شہری کی عدم پر بازیابی پر سرکاری وکلا کی بھی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ہتھکڑی لاؤ تفتیشی افسر کو ابھی جیل بھیج دیتے ہیں۔

عدالت نے شہری کی عدم بازیابی پر سی سی پی او کراچی کو طلب کرلیا۔ معزز جج نے ریمارکس میں کہا کہ حراستی مراکز میں قید افراد کی تفصیلات سمیت محکمہ داخلہ سندھ، پولیس اوردیگر فریقین 17 فروری کو رپورٹس پیش کریں ۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *