Type to search

Coronavirus خبریں

کرونا وائرس کا شکار زمبابوے کے وزیر خارجہ انتقال کر گئے

 

زمبابوے کے میڈیا کے مطابق حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ 61 سالہ مویو میں چند روز قبل وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ سیبوسیسو مویو سابق فوجی جنرل تھے اور انہیں زمبابوے میں 2017 کی فوجی بغاوت کے بعد شہرت ملی کیونکہ مویو نے ٹیلی ویژن پر سابق صدر رابرٹ موگابے کی حکومت کا تختہ الٹنے کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں زمبابوے کے نئے صدر ایمرسن نے انہیں اپنی کابینہ میں وزیر خارجہ کی حیثیت سے شامل کیا تھا۔

واضح رہےکہ زمبابوے میں 2017 میں فوج نے سابق صدر رابرٹ موگابے کے 37 سالہ طویل اقتدار کا خاتمہ کرکے انہیں گرفتار کیا تھا جب کہ رابرٹ موگابے 2019 میں انتقال کرگئے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *