Type to search

بین الاقوامی خبریں سیاست

چین نے ٹرمپ اور وزیر خارجہ سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے ممبران پر پابندیاں عائد کردیں: جوبائڈن حکومت کی مذمت

چین نے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے سبکدوش ہونے والے ریاستی سیکریٹری مائیک پومپیو اور 27 دیگر اعلی عہدیداروں کے خلاف ‘جھوٹ اور دھوکہ دہی’ کے الزام میں پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی نئی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے  ان پابندیوں کا اعلان اس وقت کیا جب صدر جو بائیڈن صدارتی حلف اٹھا رہے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مائیک پومپیو اور دیگر نے متعدد بے وقوفانہ اقدامات کی منصوبہ بندی کی، ان کو فروغ دیا اور پر عمل کیا جو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت تھے اور جس سے چین کے مفادات کو مجروح کیا گیا، چینی عوام کو ناراض کیا گیا، اور چین امریکا تعلقات کو شدید نقصان پہنچا’۔

پابندی کا سامنا کرنے والے دیگر سابق ٹرمپ عہدیداروں میں تجارتی سربراہ پیٹر نیارو، قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن اور جان بولٹن، صحت کے سکریٹری الیکس آذر، اقوام متحدہ کے سفیر کیلی کرافٹ اور ٹرمپ کے سابق معاون اسٹیو بینن شامل ہیں۔

28 سابق عہدیداروں اور ان کے اہلخانہ کے افراد کو سرزمین چین، ہانگ کانگ یا مکاؤ میں داخلے پر پابندی ہوگی اور ان سے وابستہ کمپنیوں اور اداروں کو چین کے ساتھ کاروبار کرنے پر پابندی ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام چین کے غصے کی علامت ہے جو خاص طور پر مائیک پومپیو کی جانب سے اپنے عہدے کے آخری ایام میں چین پر اپنے ایغور مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کے الزام عائد کرنے کے رد عمل میں سامنے آیا ہے۔

چین کے حوالے سے یہ نظریہ جو بائیڈن کی جانب سے مائیک پومپیو کی جگہ منتخب کیے گئے انتھونی بلینکین بھی رکھتے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی قومی سلامتی کونسل کے ایک ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے سابق عہدیداروں پر پابندیوں کا چین کا اقدام ‘غیر پیداواری اور مذموم’ تھا جس کی دونوں جماعتوں کے امریکیوں نے مذمت پر زور دیا ہے۔

جو بائیڈن کی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایملی ہورن نے رائٹرز کو ایک بیان میں کہا کہ حلف برداری کے روز یہ پابندیاں عائد کرنا تقسیم کرنے کی بظاہر ایک کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘دونوں جماعتوں کے امریکیوں کو اس غیر پیداواری اور مذموم اقدام کی مذمت کرنی چاہیے، صدر جو بائیڈن دونوں فریقین کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر امریکا کو چین کا مقابلہ کرنے کے کی پوزیشن میں لانے کے منتظر ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *