Type to search

بین الاقوامی حکومت خبریں سیاست قومی

اقوام متحدہ نے اسٹاف کو کسی بھی پاکستانی ائیر لائن میں سفر نہ کرنے کا حکم دے دیا

اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو کسی بھی پاکستانی ایئرلائن سے سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ اقوام متحدہ نے یہ فیصلہ مشکوک لائسنس تحقیقات کے باعث کیا،تاہم، پاکستان میں رجسٹرڈ دیگر ائیر لائنز میں سے صرف سیرین ایئر کے ذریعے سفر کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق، اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں اپنے اداروں کے اسٹاف کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان میں رجسٹرڈ کسی بھی ایئرلائن بشمول قومی ایئرلائن کے ذریعے سفر نہ کریں، جس کی وجہ مشکوک فلائنگ لائسنس کو قرار دیا گیا ہے۔

دی نیوز کے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکورٹی مینجمنٹ سسٹم (یو این ایس ایم ایس) کی جانب سے ایک ایڈوائزری شائع کی گئی جس میں ان ہداہات کو لکھا گیا ہے۔

ہدایات میں  کہا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) کی جانب سے جاری مشکوک لائسنس کی تحقیقات کو مدنظر رکھتے ہوئے خبردار کیا جاتا ہے کہ پاکستان کے رجسٹرڈ فضائی آپریٹرز کے ذریعے سفر نا کیا جائے۔ جب کہ اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو افغانستان کی رجسٹرڈ کام ایئر کے ذریعے سفر کی اجازت دے دی ہے۔

جاری کیے گئے انتباہ کا مقصد پاکستان میں کام کرنے والے اقوام متحدہ کے اسٹاف کو مقامی سطح پر بھی کسی پاکستانی ایئرلائن سے سفر کرنے سے روکنا تھا۔ تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے سیرین ایئر کے ذریعے اپنے اسٹاف کو سفر کی اجازت دے دی ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *