Type to search

خبریں سیاست

بلاول کا تحریک عدم اعتماد کا مشورہ شیخ رشید کو بھا گیا: بلاول بالغ ہوگئے، شیخ رشید

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری سمجھ دار اور بالغ ہوگئے ہیں، جلسے جلوسوں سے کچھ نہیں ہوتا،عدم اعتماد ہی واحد طریقہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کیلئے پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن سے پہلے یا بعد میں آئے، مارچ کے پہلے ہفتے میں سینیٹ الیکشن ہونا ہے، ہم پی ڈی ایم کو خود دعوت دیتے ہیں کہ پر امن جلوس کی اجازت دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے باہر کی طرح پی ڈی ایم سے تعاون کو تیار ہیں، اگر وہ الیکشن کمیشن کی طرح ہمارے ساتھ تعاون کریں، اپوزیشن سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے،  بہت اچھی بات ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نہ حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہی ہے اور ختم نبوت پر کوئی اقدام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ پر اگر جسٹس عظمت قبول نہیں تو کیا افتخار چوہدری یا جسٹس قیوم قابل قبول ہے؟ ابھی براڈ شیٹ کیس سے بہت کچھ نکلنا ہے، مجھے نہیں پتہ تھا کہ شہباز شریف نے پیسے جمع کرائے جس کسی نے جرم کیا ہے اس کے حساب سے اس کو پھکی ملنی چاہیے۔

یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ  گزشتہ روز حکومت گرانے کیلئے بلاول نے اپوزیشن اتحاد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اتحادیوں کو منائيں گے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے جمہوری و آئینی طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *