Type to search

بین الاقوامی حکومت خبریں قومی کرپشن

براڈشیٹ کے ساتھ معاہدہ متعلقہ وزارتوں سے منظوری کے بغیر کیا گیا: سابق چئیرمین نیب کے اہم انکشافات

سابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید امجد کا برطانوی عدالت میں بیان سامنے آگیا ہے۔

سابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید امجد نے برطانوی عدالت میں بتایا کہ براڈشیٹ نے پاکستان سے لوٹا گیا پیسہ واپس لانے کے لیے کچھ نہیں کیا، سابق پراسیکیوٹر جنرل نیب فاروق آدم خان کا بیٹا براڈشیٹ کے پارٹنر کے لیے کام کر رہاتھا۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید امجد کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ کے ساتھ معاہدہ متعلقہ وزارتوں سے منظوری کے بغیر کیا گیا، براڈشیٹ نیب کی دی گئی معلومات کو ہی ہدف کے خلاف استعمال کرتا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ نیب کو کوئی مفید معلومات دے سکا نا پیسہ واپسی میں مدد کر سکا۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید امجد نے اپریل 2000 میں امریکی ریاست کولوراڈو میں براڈشیٹ کے دفتر کا دورہ کیا تھا۔

سابق چیئرمین نیب نے براڈشیٹ کے دفتر کے دورے کے بعد ان سے معاہدہ کیا تھا، دورے کے دوران پاکستانی وفد کو جعلی معلومات کی بنیاد پر پر یزینٹیشن دی گئی تھیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *