Type to search

انصاف بین الاقوامی خبریں

ڈینئل پرل قتل کیس: سپریم کورٹ نے عمر شیخ کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ نے انٹر نیشنل اخبار ، وال اسٹریٹ جرنل کے ساؤتھ ایشیا کےانچارج، امریکی باشندے ڈینئل پرل قتل کیس میں سندھ حکومت کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے عمر احمد شیخ کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ دیا۔

واضح رہے کہ عدالت عظمی میں ڈینئل پرل کے قتل کیس کے ملزمان کی سزائیں مکمل ہونے کے باوجود انہیں انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے فورتھ شیڈیول کے تحت حراست میں رکھے جانے سے متعلق مقدمہ میں ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر حکومت سندھ کی اپیلوں کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ملزمان کو جاری کئے گئے رہائی کے حکم کیخلاف حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کی تھی۔

عدالت نے گزشتہ سماعت میں اٹارنی جنرل اورچاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *