Type to search

بڑی خبر حکومت خبریں

چئیرمین این ڈی ایم اے لفیٹنٹ جنرل اختر نواز کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین ایرا کے اضافی عہدے دےدیئے گئے

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو مزید دو عہدے تقویض کردیے گئے ہیں۔

اعلامیئے کےمطابق لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز این ڈی ایم اےکے چیئرمین کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور  وفاقی حکومت نے چیئرمین ایرا کا عہدہ خالی ہونے پر نئی تقرری کی بجائے جنرل اختر نواز کو اضافی چارج دینے کا فیصلہ کیاہے۔

 ایرا کے ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ بھی خالی ہے جس کا اضافی چارج بھی لیفٹینینٹ جنرل اختر نواز کو تفویض کردیاگیا ہے ۔

وفاقی حکومت کے احکامات پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹی فیکشن جاری کردیا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *