Type to search

خبریں

شہباز شریف کی طبیعت اچانک ناساز , انمول کینسر ہسپتال منتقل

صدر پاکستان مسلم لیگ ن و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی۔ طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں جیل سے انمول کینسر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

شہباز شریف کے سابق میڈیا ایڈوائزر ابوبکر عمر کا کہنا تھا کہ  طبیعت ناساز ہونے کے باوجود عدالت نے کل شہباز شریف صاحب کی آشیانہ کیس میں پیشی پر اصرار کیا۔ پچھلے 2 سالوں میں وہ 2 مرتبہ گرفتار ہو چکے ہیں۔ اور اب تک 8 ماہ سے زائد کا وقت قید میں گزار چکنے کے باوجود اس کیس کا کوئی سر پاؤں نہی۔ روزانہ قانون، انصاف/انسانی حقوق کا جنازہ نکل رہا ہے!

گزشتہ روز شہباز صاحب نے عدالت سے طبیعت خرابی کے باعث عدالت میں پیش نہ ہونے کی اجازت مانگی مگر معزز جج نے انہیں پیشی پر اصرار کیا بعدازاں طبیعت بگڑنے پر ڈاکٹرز نے انہیں آج صبح ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جہاں ان کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔

 

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *