Type to search

احتجاج بین الاقوامی خبریں

پرامن بھارتی کسانوں کے ساتھ ہوں، کوئی بھی نفرت یا دھمکی حمایت سے نہیں روک سکتی: گریٹا

بھارتی کسانوں کی حمایت کرنے پر اندراج مقدمہ کے بعد ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے کسانوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سویڈن سے تعلق رکھنے والی نوجوان رہنما گریٹا تھنبرگ نے بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ دو ماہ سے احتجاج کرنے والے مظاہرین سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا تھا۔

اس ٹویٹ کے بعد اُن کے خلاف دہلی میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

گریٹا نے اس ایف آئی آر کے اندراج کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسانوں کی حمایت کے سلسلے کو جاری رکھیں گی۔

گریٹا نے لکھا کہ ’پرامن کسان مظاہرین کے ساتھ ہوں، کوئی بھی نفرت، دھمکی اس حمایت کو تبدیل نہیں کرسکتی۔‘

سویڈن سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی کارکن کی بھارتی کسانوں کی حمایت کرنے کے خلاف دہلی پولیس کے سائبر سیل نے ان پر سیکشن 153 اے اور 120 بی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *