Type to search

انصاف بڑی خبر خبریں

جسٹس محسن اختر کیانی نے اسد درانی کیس کی سماعت سے اچانک انکار کر دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی  کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے کیس پر سماعت سے انکار کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کیس کا سارا بیک گراونڈ جانتا ہوں فیصلہ لکھنے کے مرحلے میں تھا،

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اس کیس کے دوران بہت سے ایسے افسوس ناک واقعات ہوئے کہ میں کیس چھوڑ رہا ہوں اور کیس نئے بنچ کے لئے چیف جسٹس کو بھیج رہا ہوں۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی نے کہا کہ میرے کیس میں جواب وزارت دفاع نےنہیں کسی اورنےلکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمنی کا الزام لگانے والے ثابت کریں۔

اسد درانی مے مزید کہا کہ اسکےاداروں پر اثرات ہوں گے، آپ کو نہیں پتہ جج کیوں معذرت کرتے؟

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *