Type to search

حکومت خبریں سیاست

پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کیلئے 13 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ انتخابات کے لیے 13 امیدواروں کے نام فائنل کرلیے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سینیٹ کے لیے پی ٹی آئی امیدواروں کے ناموں کا اعلان سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرتھرڈ میں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد سے فوزیہ ارشد اور وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ پی ٹی آئی کے انتخابی امیدوار ہوں گے۔

فواد چوہدری کے مطابق پنجاب سے سیف اللہ نیازی، ڈاکٹر زرقا اور بیرسٹر علی ظفر کو انتخابی امیدوار چنا گیا ہے جبکہ باقی ناموں کا اعلان بعد میں ہوگا۔

اسی طرح سندھ سے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے اور ٹیکنو کریٹ نشست پر سیف اللہ ابڑو تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے جبکہ بلوچستان سے عبدالقادر کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ سے موجودہ سینیٹر اور وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ثانیہ نشتر ،محسن عزیز، دوست محمد اور فرزانہ کا نام حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے باقی امیدواروں کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے برعکس پی ٹی آئی نے آئندہ سینیٹ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند افراد سے باقاعدہ درخواستیں طلب نہیں کی تھیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *