Type to search

انسانی حقوق جرم خبریں خواتین

کراچی میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کا اغواء کے بعد گینگ ریپ

کراچی کے علاقے گلشن حدید  میں فرسٹ ائیر کی طالبہ کو اغواء کے بعد اجتماعی  زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

کراچی کے علاقے گلشن حدید سے اغواء ہونے والی فرسٹ ائیر کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی جبکہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں اسٹیل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

واقعے کی سامنے آئی تفصیل کے مطابق 9 فروری کو لڑکی گلشن حدید میں کالج جانے کے لیے مبینہ طور پر گھر سے نکلی تھی کہ اسے کار میں سوار ملزمان نے اغوا کرلیا تھا  جب دوپہر ایک بجے تک لڑکی کا پتا نا چلا تو اہلخانہ نے خود ہی لڑکی کی تلاش شروع کردی۔بعد ازاں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے لڑکی کے والد کی شکایت پر 3 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی اور ان تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز ڈیفنس تھانے سےفون آیا کہ بیٹی ڈیفنس سے ملی ہے،  میری بیٹی کی حالت خراب تھی میں اسے اسپتال لے گیا تھا جہاں میڈیکل کرانے پر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق بیٹی نے بتایا کہ2 سے 3 لڑکے اسے اغواء کرکے لےگئے اور زیادتی کی۔

مقدمے میں لڑکی کی نشاندہی پر نامزد تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے میڈیکل کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی جبکہ گرفتار ملزمان میں عادل، فواد اور سمیع شامل ہیں۔

پولیس نے تفتیش کیلئے سینئیر پولیس افسران کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی اور یہ  تفتیشی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرے گی

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *