Type to search

حکومت خبریں سیاست

حکومتی جماعت پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن کیلئے تمام امیدواروں کا اعلان کر دیا

  • 15
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    15
    Shares

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ انتخابات میں اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔

پی ٹی آئی کے پنجاب سے سینیٹ کیلئے امیدوار سیف اللہ نیازی، اعجاز چوہدری اور عون عباس شامل ہیں ، علی ظفر اور ڈاکٹر زرقا بھی تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

سندھ سے فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو امیدوار ہیں ،جبکہ خیبرپختونخوا سے شبلی فراز، محسن عزیز، ذیشان خانزادہ سمیت فیصل سلیم، نجیب اللہ خٹک، دوست محمد  اور ڈاکٹر ہمایوں مہمند بھی امیدوار ہیں ۔

اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد امیدوار ہیں ،بلوچستان سے عبدالقادر تحریک انصاف کے سینیٹ کے امیدوار ہیں۔

 ثانیہ نشتر، فلک ناز چترالی اور گوردیپ سنگھ بھی خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *