Type to search

خبریں کھیل

پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا، افتتاحی تقریب استنبول میں ہوگی

پاکستان کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ ’پاکستان سپر لیگ‘(پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن پاکستان میں منعقد ہوگا جبکہ اس کی  افتتاحی تقریب ترکی کے شہر استنبول میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 6 کا آفیشل گیت گانے والے فنکار تقریب میں شرکت کرنے کے لئے ترکی پہنچ گئے۔

دوسری جانب پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ملک سے باہر کروانے پر پی سی بی  نے  تبصرے سے گریز کیا۔

افتتاحی تقریب ملک سے باہر ہو رہی ہے، پی سی بی نے اس سے  متعلق بھی ترید یا تصدیق سے انکار  کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیو سیکور ببل کی وجہ سے افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیدیم میں نہیں ہوگی، بائیو سیکور ببل کی وجہ سے گراؤنڈ میں اسٹیج اور فنکاروں کا آنا ممکن نہیں ہے۔

 پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب استنبول سے ریکارڈ کرکے بیس فروری کو پاکستان میں نشر کی جائیگی

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *