Type to search

حکومت خبریں سیاست

فیصل واوڈا کی پارٹی کے لئے خدمات ہیں: وزیراعظم کا واوڈا سے سینیٹ ٹکٹ واپس نہ لینے کا فیصلہ

 وزیراعظم پاکستان و پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو جاری سینیٹ کا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس  ہوا جس میں سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سمیت پارٹی رہنماؤں کے اعتراضات کا جائزہ لیا گیا جب کہ چاروں صوبوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے فیصل واوڈا کو دیا گیا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی سندھ کے اعتراضات مسترد کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ فیصل واوڈا کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ نے خیبرپختونخوا سے لیاقت ترکئی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور نجیہ اللہ خٹک سے ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سینیٹ کی ٹکٹوں پر سندھ کی تنظیم کو آج شام ویڈیو لنک پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اور 4 بجے تحریک انصاف سندھ کا ویڈیو لنک اجلاس بلایا گیا ہے جس میں وزیراعظم ایم این ایز اور ایم پی ایز کے تحفظات دور کریں گے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *