Type to search

خبریں سیاست

مریم نواز نے باہر جانے کی درخواست کے ساتھ بیک ڈور رابطے کیئے لیکن وزیر اعظم نے درخواست رد کردی: فواد چوہدری

پاکستان کی پہلے سے ہی گرما گرم سیاست میں فواد چوہدری نے ایک اور اینٹری دے دی ہے۔  وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ  مریم نواز ملک سے باہر جا چاہتی ہیں اور اس مقصد کے لیئے بیک ڈور رابطے بھی کیئے گئے ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان نے انکی درخواست مکمل طور پر رد کر دی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں اور اس کیلئے بیک ڈور رابطے کئے گئے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اس درخواست کو مکمل طور پر رد کر دیا، آپ تحریک کا شوق پورا کریں لیکن اس کیلئے آپ کو پاکستان رہنا ہو گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے ایک بیان میں کہا تھا کہ  انکی ایک سرجری ہونا ہے جو کہ پاکستان میں نہیں ہو سکتی۔ تاہم انہوں نے کہا تھا کہ وہ ملک سے باہر نہیں جارہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر یہ میرے گھر آکر بھی مجھے باہر جانے کی پیش کش کریں تب بھی میں باہرنہیں جاؤں گی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *