Type to search

Coronavirus خبریں

پاکستان نجی سطح پر ویکسین فروخت کرنے والا پہلا ملک ہوگا

پاکستان میں ایک سے دو ہفتے کے دوران روس کی تیار کردہ کورونا ویکسین اسپُٹنک Sputnik فائیود ستیاب ہوگی جس سے دیگر ملکوں کے برعکس پاکستان نجی سطح پر ویکسین فروخت کرنے والا پہلا ملک ہوگا ۔

کمپنیوں کو ڈاکومنٹ میسرہیں نہ ہی عالمی سطح پر نجی سیکٹر کی جانب سے ویکسین کی قیمت طے کی گئی.

روس سے کورونا ویکسین درآمدکرنے والی مقامی لیبارٹری کے ڈائریکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویکسین ایک سے دو ہفتے میں پاکستان میں دستیاب ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ اسپٹنک فائیو ویکسین 91.6 فیصد مؤثر ہے۔

پاکستان میں ایک سے دو ہفتے کے دوران روس کی تیار کردہ کورونا ویکسین اسپٹنک (Sputnik) فائیو دستیاب ہوگی، دیگر ملکوں کے برعکس پاکستان نجی سطح پر ویکسین فروخت کرنے والا پہلا ملک ہوگا۔

غیرملکی خبرایجنسی کو انٹرویو میں نجی لیب کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ان کا دیگر ویکسین درآمد کرنے کا منصوبہ ہے لیکن اسپٹنک فائیو کی دستیابی پہلے ہوگی۔

انہوں نے ویکسین کی درآمدی قیمت یا لاگت کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز کیا تاہم واضح کیاکہ پاکستان میں اسپٹنک فائیو ویکسین کی قیمت عالمی سطح کے مقابلے میں زیادہ ہوگی۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر اسپٹنک کی 2 ڈوز کی قیمت 20 ڈالر رکھی گئی ہے جو 3 ہزار 200 پاکستانی روپے کے قریب بنتی ہے

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *