Type to search

انسانی حقوق خبریں خواتین

دادو میں تین سالہ بچی سے زیادتی، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

سندھ کے ضلع دادو میں زیادتی کے ملزم نے تین سالہ بچی سے زیادتی کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق تین سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کےمعاملے میں گرفتار ملزم کے ڈی این اے لے لیے گئے ہیں جسے ٹیسٹ کے لیے لیب بھی بھجوادیا گیا ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہےکہ ملزم نے دورانِ تفتیش تین سالہ بچی سے زیادتی کا اعتراف کیا ہے تاہم ملزم کی ڈی این اے کی رپورٹ کا بھی انتظار ہے جس سے کیس کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

کہا جارہا ہے کہ ملزم نے تین سالہ بچی سے زیادتی کی اور فرار ہوگیا تاہم بعد میں پولیس نے اسے پکڑ لیا۔

واضح رہےکہ ملک میں بچوں سے جنسی زیادتی کے معاملے  پر سخت قانون سازی کی جارہی ہے اور بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت دینے کےلیے ترمیمی بل بھی تیار کرلیا گیا ہے

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *