Type to search

حکومت خبریں سیاست

سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے لئے حفیظ شیخ نے جہانگیر ترین سے مدد مانگ لی

سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی جانب سے امیدوار وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے جہانگیر ترین سےرابطہ کیا ہے۔

جیو نیوز کی خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ نےجہانگیرترین سے سینیٹ الیکشن سے متعلق مدد اور تعاون مانگا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جہانگیر ترین نے عبد الحفیظ شیخ کو مدد کی یقین دہانی کرادی ہے اور کہا ہے کہ آپ دوست ہیں مکمل تعاون کروں گا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے حفیظ شیخ سے کہا کہ آپ ہماری پارٹی کے امیدوار ہیں لازمی سپورٹ کریں گے، جلد اسلام آباد  آکر  آپ سے ملاقات بھی ہوگی۔ اس مد میں میری جو بھی ضرورت ہوئی تو میں حاضر ہوں۔

یاد رہے کہ حفیظ شیخ اور یوسف رضاگیلانی کے درمیان اسلام آباد کی جنرل نشست پر مقابلہ متوقع ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *