Type to search

حکومت خبریں سیاست

بی آر ٹی پروجیکٹ تاحال نامکمل:زیر تعمیر کام پر تنازع کھڑا ہوگیا، کنٹریکٹر کا کام سے انکار

پشاور میں جاری بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے باقی ماندہ تعمیراتی کام پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق کنٹریکٹرز نے بی آرٹی روٹ پشاور اور تین میگا شاپنگ پلازوں پرکام سےانکار کردیا ہے جس کے باعث تینوں بس ڈپوز پر کئی ماہ سے کام تعطل کا شکار ہے۔

پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے شاپنگ پلازوں کی تعمیرکے لیےکنٹریکٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے کام سب کنٹریکٹرزکو دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہےکہ  معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرلیا ہے اور سب کنٹریکٹرپرانے ریٹس پر ہی باقی ماندہ کام مکمل کریں گے جب کہ بقایاجات کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی ہے۔

دوسری جانب کنٹریکٹر کا کہنا ہےکہ پی ڈی اے نے 5 ارب 17کروڑ روپے کے بقایاجات روک رکھے ہیں اور  بلوں کی کٹوتی کی مد میں بھی ساڑھے تین ارب روپے واجب الادا ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *