Type to search

خبریں سیاست

پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی نے اسلام آباد میں غیر معینہ مدت کے لئے دھرنے کی منظوری دے دی

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے  مطابق دھرنے کو لانگ مارچ کا نام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ملک بھر سے قافلے ایک ساتھ اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔  فیصلہ ہوا ہے حکومت لانگ مارچ کے شرکاء کو جہاں جس شہر میں روکا جائے گا وہ قافلہ وہیں دھرنہ دے دے گا۔

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ میں شامل ہر جماعت اپنے کارکنوں کا خرچ اٹھائے گی، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ دھرنے کی جگہ باتھ روم، کھانے اور دیگر انتظامات تمام جماعتوں کی مقامی تنظیمیں اٹھائیں گی جبکہ راولپنڈی اسلام آباد، کے پی، آزاد کشمیر اور نواحی علاقوں کے کارکنوں کو زیادہ تعداد میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے یہ اہم ہے کہ  لانگ مارچ کی منزل فیض آباد ہو گی یا ڈی چوک ہوگی اس کا فیصلہ پی ڈی ایم کی پلاننگ کمیٹی کرے گی۔

پی ڈی ایم نے 26 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *