Type to search

خبریں سیاست

ضمنی الیکشن میں ناکامی کا قصور؟: پرویز خٹک کے صوبائی وزیر بھائی سے وزارت واپس لے لی گئی

نوشہرہ میں شکست کے بعد پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹادیا گیا۔  خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے میڈیا میں جاری اطلاعات کے مطابقپارٹی قواعد اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر وزراعلی کا سخت نوٹس لیا گیا ہے۔ اور پی کے 63 الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو سپورٹ کرنے پر صوباٸی وزیر لیاقت خٹک فارغ کردیا گیا ہے۔

تاہم نوٹیفکیشن کے مطابق ان سے وزارت لینے کا فیصلہ آئینی و قانونی استحقاق کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ان سے وزارت واپس لی ہے۔

یاد رہے کہ نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے میدان مارا تھا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیرمحنت وثقافت شوکت یوسفزئی نے ضمنی انتخابات پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ میں پی ٹی آئی کوپی ٹی آئی نے ہرایا ہے، نوشہرہ کی سیٹ پرشکست پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں دونوں قومی اسمبلی کی نشستیں جیتنا تحریک انصاف کی بہت بڑی کامیابی ہے، تحریک انصاف کا مقابلہ کسی ایک جماعت سے نہیں گیارہ جماعتوں سے تھا، گیارہ جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف کوکامیابی سے نہیں روک سکیں

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *