Type to search

جرم خبریں دہشت گردی

شمالی وزیرستان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار سماجی کارکن خواتین جاں بحق

شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ٹنڈی کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے بعد گاڑی میں سوار 8 افراد کو اغوا کرکےلے گئے۔

 

 

پولیس کے مطابق فائرنگ ایپی گاؤں کے قریب این جی اوکی گاڑی پرکی گئی جس کے نتیجے میں  4 خواتین جاں بحق ہوئیں جب کہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  فائرنگ سے جاں بحق چاروں خواتین سماجی کارکن تھیں جنہوں نے ہوزری کی تربیت کے لئے این جی او بنا رکھی تھی، لاشوں اور زخمی ڈرائیور کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میرعلی منتقل  کردیا گیا ہے۔

 ایس پی انویسٹی گیشن شمالی وزیرستان کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس اور ایف سی کا سرچ آپریشن جاری ہے

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *