Type to search

خبریں قومی

مولانا طارق جمیل نے کپڑوں کا برانڈ کیوں بنایا؟: ‘چاہتا ہوں کہ میرے مدارس چلتے رہیں’

ٹویٹر ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل نے برانڈ کی بنیاد رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ  سَن 2000 سے میرے دل میں آتا تھا کہ اللہ کوئی ایسا سلسلہ بنا دے کہ میرے پاس جو مدارس ہیں وہ اپنے پاؤں پرکھڑے ہو جائیں۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ جب کورونا آیا تو اللہ نے میرے دل میں ڈالا کہ ہم کوئی کاروبار کریں جس کی کمائی کو ہم مدارس میں لگائیں تو میری بھی یہی نیت بنی کہ کوئی ایسا کاروبار  ہو جس سے اللہ تعالیٰ بھی  جزائے خیر دےاور چند دوستوں نے مل کر اس کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے میرے نام کا برانڈ ایم ٹی جے’ کے نام سے لانچ کرنے کا ارادہ کیا، چونکہ ہمارے بر صغیر میں علماء کا کاروبار کرنا عیب سمجھا جاتا ہے حالانکہ امام ابو حنیفہ سے بڑا کپڑوں کا تاجر کوئی نہیں تھا۔

مولانا طارق جمیل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے کسی کاروباری نیت سے یہ کام نہیں کیا، کسی کے مقابلے میں یہ کام نہیں کیا، صرف اس لیے کیا کہ اللہ کرے کہ اس سے کم از کم میرے مدارس اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں اور میرے دنیا سے جانے کے بعد بھی یہ سلسلہ چلتا رہے۔

 

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *