Type to search

خبریں سیاست

خیبر پختونخوا کابینہ میں دھڑے بندی؟: وزیر اعظم سے ملاقات میں پارٹی کےکئی پارلیمنٹیرینز غیر حاضر

وزیر اعظم عمران خان نے آج پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پارلیمنٹیرینز سے ملاقات کی۔ تاہم حیران کن طور پر کئی ایم پی ایز، ایم این ایز عمران خان سے ملاقات میں غیر حاضر رہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں 14 ارکان قومی اسمبلی اور 6 ارکان صوبائی اسمبلی غیرحاضر رہے۔

اس حوالے سے اہم یہ ہے کہ اس غیر حاضری کو پارلیمنٹیرینز کی مصروفیت سے تعبیر کیا گیا ہے لیکن اس حوالے سے یہ بھی یاد رہے کہ نوشہرہ میں ن لیگ کی جیت کے بعد سے صوبائی وزیر لیاقت خٹک کے استعفے کے بعد سے صوبائی وزرا اس وقت دھڑے بندی کا شکار ہیں۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم کی پارلیمنٹیرینز سے یہ ملاقات سینیٹ الیکشن کے تناظر میں تھی۔ جس میں انہوں نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو وارن کیا کہ پارٹی امیدوار کو ووٹ دیا جائے جس نے کسی اور کو ووٹ دینا ہے وہ پارٹی سے نکل جائے۔

 

 

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *