Type to search

خبریں سیاست

جاتی امرا اراضی کیس: مریم نواز کو نیب نے 2 مارچ کو طلب کرلیا

ذرائع کے مطابق ‏نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کو جاتی امرا اراضی کیس میں نیب نے طلب کر لیا۔ ‏مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو نیب نے 2 مارچ کو طلب کرلیا۔  ‏نیب کی مریم نواز کو2مارچ صبح 11بجے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کےسامنے پیش ہونے کی ہدایت۔  ‏نیب نے سابق ڈی سی لاہور نور الامین مینگل اور احد چیمہ کو بھی شامل تفتیش کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ مریم نواز اب تک دو بار نیب کی جانب سے حراست میں لی جا چکی ہیں۔ جس میں سے ایک بار تو یہ تب ہوا جب وہ کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد سے ملاقات کرنے گئیں تھیں۔

کیا مریم نواز اس پیشی پر جائیں گی اس حوالے سے تاحال فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *