Type to search

حکومت خبریں سیاست

بظاہر لگ رہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ادارے نیوٹرل ہیں، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں بظاہر لگ رہا ہے کہ ’ادارے نیوٹرل کردار ادا کررہے ہیں‘۔

 بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تعداد میں کمی کے باوجود حکومت کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں اور سب سے کہہ رہے ہیں ’گرتی دیوار کو ایک دھکا اور دو‘۔

بلاول بھٹو نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بظاہر لگ رہا ہے کہ ’ادارے نیوٹرل کردار ادا کررہے ہیں‘  جبکہ اداروں کے نیوٹرل کردار کو ویلکم کرنا چاہیے، پی ٹی آئی کو کوئی غیر جمہوری مدد نہیں ملے گی۔

بلاول کا کہنا تھاکہ شارٹ ٹرم ہدف حکومت کا خاتمہ اور لانگ ٹرم ہدف جمہوریت کی بالادستی ہے۔

حکومت سے بات چیت کا اشارہ دیتے ہوئے  پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد انتخابی اصلاحات پر بات کی جاسکتی ہے۔

ضمنی انتخابات کے حوالے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ایک فیصلہ کیا تھا کہ ہم مل کر تمام ضمنی اور سینیٹ انتخابات لڑیں گے، جس کے نتیجے میں پی ڈی ایم نے حکومت کو ملک کے ہر کونے میں ہونے والے انتخابات عبرتناک شکست دی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام ہمارے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں، جمہوری حکومت عوام کی امیدوں کے حساب سے ان کے مسائل کا حل نکالتی ہے اور بجائے کسی سے ڈکٹیشن لینے کے عوام کی خواہشات کے مطابق چلتی ہے۔

بلاول کا کہنا تھاکہ جب عوام کی طاقت سے الیکشن لڑا جاتا ہے تو ہار صرف کٹھ پتلیوں کی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ڈی ایم کے سینٹ میں مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے بھی پریس کانفرنس دوران ان خیالات کا اظہار کیا تھا کہ بظاہر لگ رہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں  ’ادارے نیوٹرل کردار ادا کررہے ہیں‘۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *