Type to search

خبریں سیاست

کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں اب ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں: مریم نواز

  • 11
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    11
    Shares

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے آنے کے بعد اب کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں مریم نواز نے سپریم کورٹ پر ردعمل میں کہا کہ ‘ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ آئین ووٹ چوروں کی چالبازیوں، بدنیتی پر مبنی ریفرنسز اور سازشی آرڈینینسز سے بہت بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں، یاد رکھو کہ کوئی آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی۔

انہوں نے سوال کیا کہ ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *