Type to search

حکومت خبریں سیاست

پی ٹی آئی اراکین کا باغی اراکین سندھ اسمبلی پر حملہ

پاکستان تحریک انصاف  کے اراکین سندھ اسمبلی کی جانب سے باغی ساتھیوں پر ایوان میں حملہ کیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے تحریک انصاف کے منحرف ایم پی ایز سندھ اسمبلی پہنچے، کریم بخش گبول، شہریار شر اور اسلم ابڑو نے رجسٹر میں حاضری لگوائی، حکومتی اراکین نے تینوں ایم پی ایز کا استقبال کیا۔

تحریک انصاف اراکین کی جانب سے باغی ایم پی ایز کی آمد پر شدید ہنگامہ آرائی کی گئی، تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے باغی اراکین پر تشدد کیا گیا ۔

پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے ارکان بھی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے جبکہ پیپلزپارٹی اراکین کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کے درمیان بیچ بچاؤ کی کوشش بھی کی گئی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن تحریک انصاف سدرہ عمران اور کیماڑی سے منتخب رکن اسمبلی شاہنواز جدون کو دھکے دیئے گئے۔

ویڈیو میں سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران رکن پی ٹی آئی سعید آفریدی کو صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ کو زمین پر گراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے  اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *