Type to search

خبریں

پی ایس ایل 21: کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈئیٹرز، اسلام آباد یونائٹڈ کے کھلاڑیوں میں کرونا کے نئے کیسز سامنے آگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ  2021 میں شامل مزید کچھ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں تاہم لیگ کے تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا ڈپارٹمنٹ سمیع الحسن برنی نے کہا کہ اسلام آباد یونائیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان میچ آج شام کو شیڈول کے مطابق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کل اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے اب تک 244 پی سی آر ٹیسٹ کروائے گئے اور ان میں سے 3 مثبت آئے ہیں۔

سمیع الحسن برنی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ مثبت آنے والوں میں دو غیر ملکی کھلاڑی اور ایک مقامی سپورٹنگ اسٹاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق تین نئے کیسز میں سے ایک کا تعلق کراچی کنگز، ایک اسلام آباد یونائیٹڈ اور ایک کا تعلق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہے، کراچی کنگز کا ایک سپورٹ اسٹاف جبکہ اسلام آباد اور کوئٹہ کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *