Type to search

حکومت خبریں سیاست

وزیرِ اعظم عمران خان کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کر لیا

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے الزام پر کمیشن میں اجلاس ہوا۔

ذوزیراعظم کے الزماات کی بنیاد پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کے بیان اور سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد سے ملنے والی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔

دورانِ اجلاس اسلام آباد کی سینیٹ کی جنرل نشست پر 7 ووٹ مسترد ہونے سے متعلق ریٹرننگ افسر نے حکام کو بریفنگ بھی دی۔

اجلاس میں علی حیدر گیلانی کی لیک ہونے والی ویڈیو سے متعلق حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اجلاس کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کے بیان پر آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنا ردِ عمل جاری کرے گا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں الیکشن کمیشن آف پاکستان پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا بیان دیا تھا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *