Type to search

حکومت خبریں سیاست

’حکومت اور الیکشن کمیشن آمنے سامنے‘، الیکشن کمیشن کو شرمندہ ہونا چاہیئے: فواد چوہدری

سینٹ انتخابات کے بعد حکومت اور الیکشن کمیشن بیانات کے ذریعے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے۔

وزیراعظم کے الزمات کے جواب میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے بعد وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بیان الیکشن کمیشن کے لئے دکھی ہونے کی نہیں شرمندہ ہونے کی بات ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے جاری کردہ بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ ایک جوڈیشل ادارے کی جانب سے وزیراعظم کے بیان پر پریس ریلیز جاری ہونا غیر مناسب لگا ہے’۔

پاکستان کے وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت ملک کے تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے کی خبروں کی بھی تردید کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ہمرہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جو پریس ریلیز آج جاری ہوئی ادارے اپنی غیرجانبداری اور آزادی اپنے اقدامات سے ظاہر کرتے ہیں پریس ریلیز سے جاری نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ الیکشن شفاف بنانے ذمہ داری پوری نہیں ہوسکی، ہارس ٹریڈنگ نہیں رک سکی، اس پر دکھی ہونے کی بات نہیں بلکہ شرمندہ ہونے کی بات ہے اور اس حوالے سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *