Type to search

تجزیہ

پی ڈی ایم کی سینیٹ کے لیئے نئی فارمیشن: چئیرمین پیپلز پارٹی کا، ڈپٹی چئیرمین جے یو آئی ایف اور اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پی ڈی ایم کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے نام پر حتمی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مولانا عبدالغفور حیدری امیدوار ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر(ن) لیگ سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کے فیصلے سے پی ڈی ایم کے سربراہ کو آگاہ کیا جائے گا اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حتمی اعلان کریں گے۔

 گزشتہ روزاپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار نامزد کیا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *