Type to search

خبریں سیاست

عثمان بزدار کی کرسی کے متعلق فیصلے کے لیئے ایوان وزیر اعظم میں اجلاس جاری

حکومت کے بارے میں مثبت خبروں کی ترویج کے حوالے سے پیش پیش رہنے والے چینل اے آر وائی نے دعوی کیا ہے کہ اس وقت وزیر اعظم ہاوس میں ایک اجلاس جاری ہے جس میں وزیر اعلی’ پنجاب عثمان بزدار شریک ہیں جبکہ ان کے ساتھ پنجاب کے ایک سینیر وزیر موجود ہیں۔ اے آر وائی کا دعوی’ ہے کہ اس اجلاس میں پنجاب کی قسمت کا فیصلہ ہونے کو ہے اور یہ فیصلہ ہوگا کہ عثمان بزدار چیف منسٹر رہیں گے یا نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے میڈیا میں خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ عثمان بزدار کی جلد چھٹی ہونے والی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *