Type to search

حکومت خبریں سیاست

حکومت نے مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا

حکومتی جماعت پی ٹی آئی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر مرزا آفریدی کو نامزد کر دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد کیا ہے، مرزا محمد آفریدی سابق فاٹا سے تحریک انصاف کے رکن ہیں۔

ذرائع کے مطابق مرزا آفریدی کی نامزدگی کا فیصلہ وزیراعظم کے ظہرانے میں فائنل کیا گیا، وزیراعظم نے مرزا آفریدی کے حوالے سے تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیا اور  تمام اتحادی جماعتوں نے بھی مرزا آفریدی کے نام پر اتفاق کیا ہے۔

مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کرنے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا میں چاہتا ہوں کہ سابقہ فاٹا کی محرومیوں کو دور کیا جائے۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار صادق سنجرانی ہیں جب کہ اپوزیشن نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ اور عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے الیکشن کل بروز جمعہ 12 مارچ کو ہوں گے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *