جاوید لطیف پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ بنانے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے سماء ٹی وی کے پروگرام کے دوران کہا کہ اگر مریم نواز کو کچھ ہوا تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرح پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے بلکہ پاکستان کے عوام کے ساتھ مل کر ذمہ داروں کو کٹہرے میں لے کر آئیں گے۔
If something happens to Maryam, the tragedy in Bangladesh will happen again – Javed Latif
It is enough that Javed Latif should be imprisoned immediately and strict action should be taken.
#جاوید_لطیف_معافی_مانگو#ArrestJavedLatif pic.twitter.com/IYpzYlyPaB— Muhammad Akram🇵🇰 محمد اکرم (@Akram8140) March 13, 2021
جاوید لطیف کے اس بیان پروزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی طرف سے سلامتی کے اداروں اور ملک کو بدنام کرنے کیلئے شوشہ چھوڑا گیا ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی ملک دشمن سازشیں آہستہ آہستہ کھل کر سامنے آ رہی ہیں۔ ن لیگ حکومت، عوام اور پی ڈی ایم سمیت سب کو بے وقوف بنانے کے چکروں میں ہیں۔ ن لیگ نے ہمیشہ اپنی شکست کے بعد سازشی رویہ اپنایا ہے۔ ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیلنے والے یہ نام نہاد قائدین پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتے ہیں۔ ماضی میں بھی ن لیگ نے جمہوری اداروں کو کمزور رکھ کر اپنے اقتدار کو طول بخشا۔ میرا مطالبہ ہے کہ میاں جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔موجودہ حکومت پاکستان کی اندرونی و بیرونی دشمنوں سے حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
