Type to search

حکومت خبریں سیاست

شہباز گل کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی، انڈے بھی مارے گئے

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل پر لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں دو انڈے اور سیاہی پھینکی گئی، سیاہی شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگی تاہم انڈوں سے بچ گئے۔

مشتعل افراد کی جانب سے ان پر انڈے بھی پھینکے گئے۔ وہ لاہور ہائی کورٹ میں ترک کمپنی کے عہدیداروں کے خلاف مقدمے کی سماعت کے سلسلے میں پیش ہوئے تھے۔

واقعہ پر شہباز گل کا کہنا تھا کہ يہ اپنے کالے کرتوتوں کی سياہی پھينک رہے ہيں۔ ہم ايک تھپڑ کے جواب ميں 10 تھپڑ نہيں ماريں گے۔ ايک گالی کے جواب ميں 10 گالياں نہيں ديں گے۔

عدالت میں پیش ہونے سے قبل ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل نے بتایا تھا کہ وہ  آج 2 بجے  لاہور ہائی کورٹ میں معزز عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ انہیں صحافی دوستوں سے پتہ چلا کہ مسلم لیگ ن کے غنڈا گروپ نے میرے پر حملہ کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ عمران خان کا سپاہی ہوں، عدالت آؤں گا، ڈرنے والا نہیں۔ سیاست کرنے پر یقین رکھتے ہیں طرح غنڈا گردی پر نہیں۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *