Type to search

حکومت خبریں سیاست

نیب کی تاریخ میں پہلی بار ڈی جی نیب کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ تقرری

  • 12
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    12
    Shares

جیو نیوز کی خبر کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی تاریخ میں پہلی بار ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی ریٹائرمنٹ پر دوبارہ تقرری کی گئی ہے۔

ڈی جی نیب خیبر پختونخوا فاروق ناصراعوان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک سال کے لیے مزید تقرری کردی گئی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے فاروق ناصر اعوان کی ایک سال کے لیے تقرری کی منظوری دےدی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق صدارتی منظوری کے حکم نامے کی نقل حاصل کرلی گئی ہے، سمری چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال اور وزارت قانون کی منظوری سے صدر مملکت کو بھیجی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق فاروق ناصراعوان مالم جبہ اور بی آر ٹی پشاور کیسز کی نگرانی کررہے ہیں، ان دونوں کیسز میں کوئی قبل ذکر گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *