Type to search

حکومت خبریں سیاست

استعفے دیے بغیر 5 لاکھ لوگ بھی اکٹھے کر لیں تو فرق نہیں پڑے گا: احسن اقبال

  • 8
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    8
    Shares

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ استعفے دیے بغیر 5 لاکھ لوگ بھی اکٹھے کر لیں وہ اثر نہیں پڑے گا جو استعفے دینے سے ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ان کی جماعت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تمام جماعتوں کو استعفے دینے پر قائل کرنے کی کوشش کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو استعفے دینے پر قائل کرنے کی کوشش کرے گی۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ اگر اپوزیشن استعفے نہیں دیتی تو شاید لانگ مارچ کی زیادہ افادیت نہ ہو۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *