Type to search

خبریں سیاست

نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ، آصف زرداری نے مریم سے معذرت کرلی

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس میں ہونے والی گرما گرمی پر سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مریم نواز نے سابق صدر سے کو کہا کہ میرا مقصد آپ سے معذرت کرانا نہیں تھا، میں نے آصفہ اور بختاور کی طرح آپ سے گلہ کیا، اس بات کو یہاں اب ختم کردیں۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جاری ہے جس میں آصف زرداری کے خطاب نے ماحول کو گرما دیا۔

سابق صدر نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان تشریف لائیں، لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ والد کی جان کو خطرہ ہے، وطن واپس کیسے آئیں؟ آصف زرداری گارنٹی دیں کہ میرے والد کی جان کو پاکستان میں خطرہ نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے سابق صدر کو جواب دیا کہ میں اپنی مرضی سے یہاں ہوں، جیسے آپ ویڈیو لنک پر ہیں ویسے ہی میاں صاحب بھی ویڈیو لنک پر ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مریم کا کہنا تھاکہ نیب کی تحویل میں میاں صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے۔

پی پی ذرائع کے مطابق مریم نوازاور آصف زرداری کا مکالمہ ہوا اور مریم نے کہا کہ میرے والد کو جیل میں دو ہارٹ اٹیک ہوئے ہیں، والد کی جان کو خطرہ ہے

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *