Type to search

حکومت خبریں سیاست

مریم نوازکی ضمانت فوری معطل نہیں کی جاسکتی: لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

  • 8
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    8
    Shares

لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نوازکی ضمانت فوری معطل نہیں کی جاسکتی۔

لاہورہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے چیئرمین نیب کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ چیئرمین نیب نےچوہدری شوگرملزکیس میں مریم نوازکی ضمانت منسوخی کی استدعا کی، مریم نوازکی ضمانت کا حکم فوری طور پر معطل نہیں کیاجاسکتا۔

تحریری حکم کے مطابق نیب نے کہا کہ دوبار طلبی کے باوجود مریم نواز پیش نہیں ہوئیں۔

عدالت کے تحریری حکم میں بتایا گیا ہےکہ 7 اپریل کو وفاقی سیکرٹری داخلہ کو نیب کی درخواست پر تفصیلی جواب داخل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے جس پر عدالت نے مریم نواز کو 7 اپریل کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *