Type to search

خبریں سیاست

عوام نے 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے، 5 سال بعد ہمارا احتساب کیا جائے : وزیر اعظم عمران خان

 وزیراعظم عمران  خان  نے کہا  ہے کہ ہمیں عوام نے 5 سال کے لیے مینڈیٹ دیا ہے اور  5 سال بعد احتساب ہوناچاہیےکہ ہم نےملک اورعوام کے لیے کیا کیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بنی تو کہا جاتا تھا کہ اسی ہفتے گھر چلی جائے گی،  بار بار حکومت جانے کی پیش گوئیاں ہوتی رہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام نے 5 سال کے لیے مینڈیٹ دیا ہے اور 5سال بعد احتساب ہوناچاہیےکہ ہم نےملک اورعوام کے لیے کیا کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ  انتہائی غریب افراد کو 7 ہزار سے زائد گھر بنا کر دے دیے ہیں، 50 لاکھ گھروں کے منصوبے سے لوگوں کو گھر ملنا شروع ہوگئے ہیں، ہم  دو نئے شہر بنارہے ہیں اور 50 لاکھ گھروں کا ہدف پورا کرلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کے پاس ہیں، ہم  چاہتے ہیں سندھ حکومت بھی تعمیرات کے شعبے میں دی گئی مراعات سےفائدہ اٹھائے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان جب اپویشن میں تھے تو انہوں نے نواز حکومت کے خلاف 126 دنوں کا دھرنا دیا تھا۔ جس دوران ریاستی اداروں  جئست ہی ٹی وی پر بلوے بھی کیئے گئے اور سپریم کورٹ کی عمارت پر شلواریں بھی ٹانگی گئیں۔ اس دوران خود وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *