Type to search

حکومت خبریں سیاست

’آپ نے امریکی شہریت کب چھوڑی؟‘ مطیع اللہ جان کے سوال پر فیصل واوڈا کی بدتمیزی، صحافیوں نے جواب کا مطالبہ کر دیا

فیصل واوڈا دوہری شہریت کیس میں فیصل واوڈا الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو کر باہر نکلے تو صحافیوں نے ان سے سوالات پوچھنے شروع کئے تاہم فیصل واوڈا نے کوئی جواب نہ دیا۔

فیصل واوڈا جب گاڑی میں بیٹھنے لگے تو سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے ان سے پوچھا کہ ’واوڈا صاحب آپ نے امریکی شہریت کب چھوڑی؟‘ اس سوال کا جواب دینے کی بجائے فیصل واوڈا نے مطیع اللہ جان کی نقل اتارنا شروع کر دی اور کہا کہ آپ آج ایک وی لاگ بنائیں ،اس میں مصالحہ ڈالیں اور شان کا مصالحہ بھی ڈالیں اگر پیسے کم ہوں تو مجھ سے لے لیں۔

مطیع اللہ جان اپنے سوال پر اصرار کرتے رہے مگر فیصل واوڈا کوئی بھی جواب دئیے بغیر چلے گئے۔ بعد ازاں انہوں نے اس سوال کا جواب دینے کی بجائے اپنے ٹوئیٹر پر مطیع اللہ جان کی کردار کشی شروع کر دی اور کہا کہ انہوں نے مطیع اللہ جان کو بے نقاب کر دیا اور وہ آئندہ بھی دیگر صحافیوں کو بے نقاب کریں گے۔

فیصل واوڈا کے اس رویے کو سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں کی جانب سے حرف تنقید بنایا جارہا ہے۔

صحافی فخر درانی نے لکھا کہ ٹوئیٹر پر مسٹر واوڈا ٹاپ ٹرینڈ ہے وجہ دیکھی تو پتہ چلا کہ مطیع اللہ جان کے سوال پر فیصل واوڈا کی بدتمیزی کی ویڈیو چل رہی ہے۔ اس شخص نے ایک سال تک مجھے جواب نہیں دیا۔ عدالتیں پوچھتی رہی انہوں نے ان کو 15 ماہ تک جواب نہیں دیا ، الیکشن کمیشن کو کئی جواب نہیں دیا ، کیونکہ ان کے پاس جواب ہے ہی نہیں ، ویسے کہیں تو میں جواب دے دوں۔

تاہم بعد میں فیصل واوڈا کی اسی ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے کمنٹس اور ری ٹویٹ کرتے ہوئے فیصل واوڈا سے وہی سوال دہرایا کہ ’انہوں نے امریکی شہریت کب چھوڑی؟‘

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *