Type to search

انصاف خبریں سیاست

ڈسکہ و سینیٹ الیکشن پر بار اعلامیہ: الیکشن کمیشن کا کردار قابل ستائش، حکومت کی جانب سے دباؤ ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں

پاکستان بار کونسل کے وائس چئیرمین خوشدل خان، سابق صدر سپریم کورٹ بار سید قلب حسن  کی جانب سے مشترکہ  طور پر جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شناختی  الیکشن کمیشن نے جس انداز میں ڈسکہ ضمنی الیکشن اور سینیٹ الیکشن میں آئین و قانون کی بالا دستی قائم کی ہے اس پر وہ تعریف کے قابل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قابل ستائش ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں  سینیٹ الیکشن میں  خفیہ رائے  شماری کے بارے میں آئین کے مطابق رائے دی  اور حکومت کے دباؤ میں نہیں آئے۔

اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ  الیکشن کمیشن کو دباؤ میں لانے کے لیئے حکومت کی جانب سے استعفوں کے مطالبے پر ہم حکومت کی مذمت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ

حکومت کی جانب سے استعفے کے مطالبے پر الیکشن کمیشن نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو چیف الیکشن کمشنر یا کسی ممبر سے کوئی مسئلہ ہے تو متعلقہ فورم پر جائے۔ چیف الیکشن کمشنر سمیت کوئی بھی ممبر مستعفی نہیں ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر یا ممبران الیکشن کمیشن حکومت کے مطالبے پر مستعفی نہیں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں وزیراعظم اور وزرا کے الزامات کا مناسب وقت پر جواب دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا جب کہ الیکشن کمیشن ڈسکہ انتخاب پر ممکنہ فیصلہ آنے کے بعد اپنا اگلا لائحہ عمل دے گا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *