Type to search

تعلیم خبریں

گومل یونیورسٹی میں گانے لگانے پر یونیورسٹی انتظامیہ کی 2 طلبا کے خلاف کاروائی

گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی انتظامیہ نے گانے لگانے پر دو طلبا پر جرمانہ عائد کر دیا۔

چیئرمین انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی سی آئی ٹی) ڈپارٹمنٹ ضیاء الدین کے مطابق دو طلبا یونیورسٹی میں بلیو ٹوتھ پر موسیقی لگاتے تھے۔

ضیاء الدین کا کہنا تھا کہ دونوں طلبا کو بار بار تنبیہ کی گئی لیکن بدستور ایسا ہوتا رہا جس کے بعد دونوں طلبا کو پانچ، پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور ان سے بلیو ٹوتھ بھی لے لیا گیا۔

اس حوالے سے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول کے تقدس کو قائم رکھنے کے لیے ایسی موسیقی پر پابندی ہے جو دوسروں کو متاثر کرے، اگر کوئی خود اپنے تئیں موسیقی لگاتا ہے تو انتظامیہ کو کوئی اعتراض نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں ایک سال سے سگریٹ نوشی، منشیات اور سیاسی سرگرمیوں پر بھی مکمل پابندی ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *