Type to search

خبریں سیاست

عید کے بعد لانگ مارچ ہوگا اور حکومت کی چھٹی تک ہوگا: رانا ثنا اللہ

لاہور میں انسداد منشیات عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کو ہمیں جاری رکھنا چاہیے تھا، لانگ مارچ کا منسوخ ہونا غلط ہوا ہے لیکن قربانی کی عید سے پہلے ان کی قربانی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پہلے بھی استعفوں کے حق میں نہیں تھی، خیال تھا کہ شاید پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی وجہ سے استعفوں سے اجتناب کر رہی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹیوں نے تجویز دی کہ پہلے قومی اسمبلی سے استعفے دیے جائیں، استعفوں پر اختلاف کو بیٹھ کر حل کریں گے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ پی ڈی ایم دوبارہ منظم ہو کر لانگ مارچ کا اعلان کرے گی، ملک و قوم کی اس ٹولے سے جان چھڑائیں گے، عید کے بعد لانگ مارچ کا اعلان کریں گے، اور قربانی سے پہلے ان کی قربانی ہو گی۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا اپنا ایک مؤقف ہے، پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں گئی ہے، امید ہے کہ پیپلز پارٹی کے فیصلے کے بعد پی ڈی ایم دوبارہ سر جوڑ کر بیٹھے گی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *