Type to search

حکومت خبریں معیشت

تین آرڈیننسز کے ذریعئے آئی ایم ایف مارکہ منی بجٹ لانے کی تیاریاں

وفاقی حکومت نے تین آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ لانے کی تیاری کرلی ہے۔  منی بجٹ میں آئی ایم ایف سے متعلق شرائط کے تحت معاملات طے کیئے جائیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پرعمل درآمد کیلئے تینوں آرڈیننس آج جاری ہونے کا امکان ہے.

متوقع آرڈیننس اسٹیٹ بینک کی خود مختاری، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمتوں کو اضافے سے متعلق خود مختاری دینے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 140 ارب روپے کا استثنیٰ ختم کرنے سے متعلق ہیں۔

آئی ایم ایف کی25 مارچ سے پہلےآرڈیننس جاری کرنے یا پارلیمنٹ سے قانون سازی کی ڈیڈ لائن ہے جبکہ  آئی ایم ایف ایگزیکیٹو ڈائریکٹرزبورڈ نے 500 ملین ڈالر قرض کی قسط کی منظوری قانون سازی سے مشروط کی ہے.

یاد رہے کہ 26 ماہ  مزاحمت کے بعد حکومت نے نیپرا بل بھی حال میں ہی پارلیمانی کمیٹی سے پاس کرایا تھا جس کے تحت نیپرا خود بخود 10 فیصد تک بجلی مہنگی کر سکتا تھا۔  جبکہ میڈیا رپورٹس میں  بتایا گیا تھا کہ یہ آئی ایم ایف کا پروگرام دوبارہ بحال کرانے کے لیئے کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *