Type to search

بین الاقوامی حکومت خبریں سیاست

کرونا کا شکار وزیراعظم عمران خان کیلئے نریندری مودی کا نیک تمناؤں کا اظہار

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے.

وزیراعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق وزیراعظم کی طبعیت بہتر ہے اور وہ ہشاش بشاش ہیں، ان میں کورونا کی علامات بہت معمولی نوعیت کی ہیں۔

وزیراعظم میں کورونا کی تشخیص کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی  تشخیص ہوئی ہے

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *